ورلڈ ہاکی لیگ پاکستانی ٹیم برسلز میں مورچہ زن ہو گئی

ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیمیں رواں برس نومبر، دسمبر میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی

ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیمیں رواں برس نومبر، دسمبر میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی۔ فوٹو :فائل

ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں شرکت کیلیے پاکستانی ہاکی ٹیم برسلز میں مورچہ زن ہو گئی، پلیئرز اپنی تیاریوں کو منگل کے روز آئرلینڈ سے پریکٹس میچ میں جانچیں گے۔


تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس 13 گھنٹے کا طویل سفر طے کرنے کے بعد برسلز پہنچ گئے، سفر کی تھکاوٹ کے باوجود کھلاڑیوں نے آرام کے بجائے پریکٹس کو ترجیح دی اور فزیکل ٹریننگ کیلیے گراؤنڈ پہنچ گئے۔

آئرلینڈ سے پہلا پریکٹس میچ منگل کو ہوگا، دونوں ٹیمیں جمعرات کو دوبارہ مقابل ہونگی۔ یاد رہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 20جون سے شروع ہو گا،3 بار کی اولمپک چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ ابتدائی روز پولینڈ کیخلاف کھیلے گی،روایتی حریف بھارت سے مقابلہ26 جون کو شیڈول ہے، ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیمیں رواں برس نومبر، دسمبر میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی،ٹاپ تھری کوآئندہ سال ریو اولمپکس گیمز میں جگہ مل جائیگی۔
Load Next Story