کرنٹ اکاؤنٹ کوجولائی تامئی1985ارب ڈالرخسارہ

گزشتہ مالی سال سے34.4فیصدکم،مئی میں52کروڑ 10لاکھ ڈالر خسارہ ہوا، اسٹیٹ بینک

گزشتہ مالی سال سے34.4فیصدکم جب کہ مئی میں52کروڑ 10لاکھ ڈالر خسارہ ہوا، اسٹیٹ بینک فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس/فائل

پاکستان کا رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مئی میں 52 کروڑ 10لاکھ ڈالر خسارے کے بعد1ارب 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا تاہم یہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 34.4 فیصد کم ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 1ارب 64 کروڑ 70لاکھ ڈالراور دوسری سہ ماہی میں 77کروڑ ڈالرکا خسارہ ہوا، تیسری سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 73کروڑ ڈالر اور اپریل میں 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فاضل رہا تاہم مئی میں 52کروڑ 10لاکھ ڈالر خسارہ ہوا، اس طرح جولائی سے مئی تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی مالیت 1ارب 98کروڑ 50لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

رواں مالی سال تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے 15ارب 11کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 15ارب 48کروڑ 70لاکھ ڈالر ، خدمات کی تجارت کو2ارب2کروڑ 20لاکھ ڈالراور اشیا و خدمات کی تجارت کو17ارب 50کروڑ 90 لاکھ ڈالر کاخسارہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ کوسہارادینے میں 16ارب 63کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ترسیلات نے اہم کردار ادا کیا، گزشتہ سال کے 4ارب 89 کروڑ 90لاکھ ڈالر فنانشل اکاؤنٹ بیلنس کے مقابلے میں رواں سال فنانشل اکاؤنٹ بیلنس 2ارب 98کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا۔
Load Next Story