دیپکا کی ’’ پیکو‘‘ دیکھ کروالدین نے بچوں کے نام پیکو رکھنے شروع کر دیے

اکثروبیشتر والدین کو یہ نام ’’پیکو‘‘ اتنا بھایا ہے کہ انھوں نے اپنے بچوں کا نام پیکو رکھ لیا

اکثروبیشتر والدین کو یہ نام ’’پیکو‘‘ اتنا بھایا ہے کہ انھوں نے اپنے بچوں کا نام پیکو رکھ لیا۔فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون کی فلم'' پیکو'' دیکھ کر یہاں والدین میں یہ نام رکھنے کی نئی روایت نے جنم لے لیا۔


بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم''پیکو'' جس میں انھوں نے پیکو کا مرکزی کردار نبھایا نہ صرف باکس آفس پر توجہ حاصل کی بلکہ مداحوں میں اتنی مقبولیت حاصل کرلی ہے کہ یہاں ایک نئی روایت نے جنم لے لیا ہے۔

اکثروبیشتر والدین کو یہ نام ''پیکو'' اتنا بھایا ہے کہ انھوں نے اپنے بچوں کا نام پیکو رکھ لیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ اس کردار کو اتنا پسند کیا جائے گا۔ یہ بات ان کے لیے باعث فخر ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بنیں۔
Load Next Story