کاشتکاروں کوہرممکن ریلیف دینگےوفاقی وزیرخزانہ

 زراعت میں سرمایہ کاری اور نئی ٹیکنالوجی پرسہولت دینے کے لیے تیار ہیں، اسحق ڈار

وفاقی حکومت نے چینی، گندم اور زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی کی صورت میں ماضی میں بھی کاشتکاروں کو سہولتیں دیں، اسحاق ڈا۔ فوٹو:فائل

LOS ANGELES:
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ماضی کی طرح کاشتکاروں کو مستقبل میں بھی ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرے گی، نئے مالی سال کے بجٹ میں زراعت کے شعبہ کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

وہ وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے پیر کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے کاشتکاروں کے نمائندوں کی حیثیت سے وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور سفارشات پر تبادلہ خیال کیا۔


اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چینی، گندم اور زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی کی صورت میں ماضی میں بھی کاشتکاروں کو سہولتیں دیں، زراعت صوبائی شعبہ ہونے کے باوجود وفاقی حکومت مستقبل میں بھی زراعت کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والوں کو سہولت دینے کے لیے تیار ہیں۔ ملاقات میں وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سیرت اصغر، چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
Load Next Story