حصص مارکیٹ میں تیزی سے193پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری حجم بدھ کی نسبت16.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر45 کروڑ1 لاکھ1 ہزار850 حصص کے سودے ہوئے
کاروباری حجم بدھ کی نسبت16.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر45 کروڑ1 لاکھ1 ہزار850 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: آن لائن/فائل
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوبڑے پیمانے پرخریداری کے باعث دوبارہ تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی34500اور 34600 پوائنٹس کی2 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں، 64 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں45 ارب33 کروڑ82 لاکھ54 ہزار705 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
انسٹی ٹیوشنزودیگر شعبوں کی سیمنٹ، انرجی سمیت دیگرسیکٹر میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری نے مارکیٹ کے مورال کو بلند کیا جسکے نتیجے میں کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس192.61 پوائنٹس کے اضافے سے 34674.61 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس147.30 پوائنٹس کے اضافے سے 21729.85 اور کے ایم آئی30 انڈیکس159.57 پوائنٹس کے اضافے سے58545.02 ہوگیا۔
کاروباری حجم بدھ کی نسبت16.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر45 کروڑ1 لاکھ1 ہزار850 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار394 کمپنیوں کے حصص تک وسیع ہوا جن میں252 کے بھائو میں اضافہ 118 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھائو410 روپے بڑھ کر 10900 روپے اور سفائر ٹیکسٹائل کے بھائو25 روپے بڑھ کر550 روپے ہوگئے جبکہ سیمنس پاکستان کے بھائو 37.59 روپے کم ہوکر1147.23 روپے اور مری بریوری کے بھائو15.90 روپے کم ہوکر980 روپے ہوگئے۔