بینک آج زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے اور پبلک ڈیلنگ بند رہے گیاسٹیٹ بینک
تمام بینکوں، مالیاتی ترقیاتی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے افسران اور عملہ دفاتر میں آئے گا
تمام بینکوں، مالیاتی ترقیاتی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے افسران اور عملہ دفاتر میں آئے گا۔ فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ تمام بینک، مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک جمعہ یکم رمضان المبارک 1436 ہجری کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔
گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق کہاگیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی جمعہ کو بند رہے گا تاہم تمام بینکوں، مالیاتی ترقیاتی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے افسران اور عملہ دفاتر میں آئے گا اور ان کے لیے یہ معمول کا ورکنگ ڈے ہوگا۔