پچ سے فائدہ اٹھانے کا پاکستانی خواب پورا نہ ہوسکا
ہم جلدزیادہ سےزیادہ وکٹیں حاصل کرناچاہتےتھےجس میں زیادہ کامیابی تونہیں ملی لیکن اب بھی کھیل ہاتھ سےنہیں نکلا، اظہرعلی
موسم کی وجہ سے پچ اور کنڈیشنز میں ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے، اظہرعلی۔ فوٹو : اے ایف پی
پاکستان کا پچ سے فائدہ اٹھانے کا خواب پورا نہ ہوسکا،نائب کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ موقع کی مناسبت سے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، فیلڈنگ بہتر ہوتی تو 3سے زیادہ وکٹیں حاصل کرسکتے تھے۔
گال ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ٹرف کو کور رکھا گیا تھا، اس پر موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کی غرض سے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، البتہ زیادہ توقعات پوری نہیں ہوئیں۔
بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے تو 3سے زیادہ وکٹیں حاصل کرسکتے تھے، انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی سو فیصد کوشش کررہے ہیں، خوشی کی بات ہے کہ بیٹنگ ٹریک پر بھی بولرز نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے مواقع پیدا کیے، ہم جلد زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا چاہتے تھے، گو اس میں زیادہ کامیابی تو نہیں ملی لیکن اب بھی کھیل ہاتھ سے نہیں نکلا، اظہر علی نے کہا کہ ٹیم کو ایک ایک سیشن میں سخت محنت کرنا ہوگی۔
آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حالات اپنے حق میں کرنے کی کوشش کرینگے، موسم کی وجہ سے پچ اور کنڈیشنز میں ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے، ہمیں ہر صورت اپنی قوت کا بہترین استعمال اور اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ وہاب ریاض کی جارحانہ بولنگ کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ہر بولر میں کوئی خاص کمال ہوتا ہے جسے کارآمد بناکر ہی وہ حریفوں کو پریشان کرتا ہے،پیسر اپنی رفتار سے کسی بھی بیٹسمین کو زچ کرسکتے ہیں،انھیں شارٹ گیندوں کیلیے کھلی آزادی دے رکھی ہے،کوئی بولر وکٹیں حاصل کررہا ہو تو چند فاضل رنز بھی تشویش کا باعث نہیں بنتے۔