سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھاظہرکے دشمن نمبرون 7 بار ٹھکانے لگا دیا
مصباح9،یونس8مرتبہ سری لنکن اسپنرکا شکاربن چکے ہیں
مصباح9،یونس8مرتبہ سری لنکن اسپنرکا شکاربن چکے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ پاکستانی بیٹسمین اظہرعلی کے دشمن نمبرون بن گئے، وہ انھیں اب تک سب سے زیادہ7بار اپنا شکار بنا چکے ہیں، ہیراتھ ہمیشہ ہی گرین کیپس کیلیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں، ٹیسٹ میں اب تک سب سے زیادہ 9مرتبہ انھوں نے مصباح الحق کو پویلین بھیجا، یونس خان 8، اسد شفیق 7،عمر گل ، محمد یوسف 6،6اور سعید اجمل پانچ بار سری لنکن اسپنر کا نشانہ بنے۔
دریں اثنا کسی سری لنکن اوپنر نے ٹیسٹ اننگز میں14 برس بعد 300 یا زائد گیندوں کا سامنا کیا گال ٹیسٹ میں کوشل سلوا نے 300بالز پر 125رنز بنائے،2001 میں اسی مقام پر انگلینڈ کیخلاف مرون اتاپتو نے بطور افتتاحی کھلاڑی 536 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 201رنز بنائے تھے۔سری لنکا کیخلاف گذشتہ ایک دہائی میں پاکستانی اوپنرز چوتھی بار انفرادی اسکور کو ڈبل ہندسے تک پہنچانے میں ناکام رہے۔
حیرت انگیز طور پر ان چار میں تین مواقع پر میچز گال میں ہوئے، اس سے قبل 2009 اور2014 کے بھی گال ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر10سے کم اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔کوشل سلوا ہزار سے زائد رنز بنانے والے 10ویں سری لنکن اوپنر بن گئے، ان کے مجموعی رنز کی تعداد 1087 ہوگئی، سری لنکا نے گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 300رنز بنائے جو پاکستان سے پانچ برسوں میں ہوم سیریز میں کمترین مجموعہ ہے، آل رائونڈر انجیلو میتھیوز رواں برس لگاتار تیسری مرتبہ 20 سے کم رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، اس سے قبل ٹیسٹ میں وہ 15 اور8رنز بناپائے تھے،اس مرتبہ وہ 19رنز پر آئوٹ ہوگئے۔