اختتامی دن ابتدائی 2 گھنٹے کا کھیل اہم ہوگا حنیف محمد

کھیل کے آخری دن پہلے 2 گھنٹوں میں پاکستان کو 2 وکٹیں مل گئیں تو میچ میں نتیجہ کا امکان ہوسکتا ہے، حنیف محمد

کھیل کے آخری دن پہلے 2 گھنٹوں میں پاکستان کو 2 وکٹیں مل گئیں تو میچ میں نتیجہ کا امکان ہوسکتا ہے، حنیف محمد فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان اوراپنے دورکے عظیم بیٹسمین حنیف محمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں چوتھے دن سرفرازاحمد نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا، اسد شفیق نے سنچری داغ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، میچ کے آخری روزکے ابتدائی دو گھنٹے کا کھیل اہم ہوگا۔


بظاہر میچ ڈرا ہونے کا امکان ہے، نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلا دن بارش کی نذر ہونے کے بعد میچ کا نتیجہ خیز ہونے کے امکانات کم ہوگئے تھے، ابتدائی 3 بیٹسمینوں کی غیر ذمے داری کے سبب پاکستان مشکلات میں گھرگیا تھا لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے ایک مرتبہ پھر مرد آہن کا کردارادا کرتے ہوئے ٹیم کوبحران سے نکالا اور86 گیندوں پر96 رنز جوڑ کربرے حالات میں اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اہمیت منوائی۔

سنچری داغنے والے اسد شفیق کے131 رنز نے میزبان ٹیم کے خلاف 117رنز کی برتری دلوائی، حنیف محمد نے کہا کہ کھیل کے آخری دن پہلے 2 گھنٹوں میں پاکستان کو 2 وکٹیں مل گئیں تو میچ میں نتیجہ کا امکان ہوسکتا ہے، لیکن میزبان بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگاناآسان نھیں، اس کے لیے ہمارے بولرزکوسخت محنت اور فیلڈرزکو مستعدی دکھانا ہوگی۔
Load Next Story