بھاشا ڈیم منصوبے کی تعمیر میں تکنیکی معاونت دینگے ایشیائی ترقیاتی بینک
آئی ایم ایف بورڈ کوتجویزبھجواکراس سلسلے کاپہلا اقدام کرینگے،صدرہاروہیکو کرودا کی ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کویقین دہانی
انبیاء کی توہین کو عالمی جرم قراردینے کا مطالبہ،منہاج القرآن کاقومی کانفرنس بلانیکااعلان،لبنان میں فلم پرپابندی. فوٹو: فائل
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھاشا ڈیم منصوبے کی تعمیر کیلیے یقین دہانی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ڈی بی تکنیکی معاونت کی تجویز آئی ایم ایف بورڈکوبھجواکرپہلا قدم اٹھائیگا۔
جبکہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوںکی بدولت گندم، چینی اورکپاس کی اضافی مقدار موجودہے سیکیورٹی مسائل کے باوجودحکومت معاشی صورتحال بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی ہے رواں سال جی ڈی پی کی شرح نمو4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
وزیرخزانہ نے اتوارکوٹوکیو میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پراے ڈی بی کے صدرہاروہیکو کرودا سے ملاقات میں انہیں پاکستان کی معیشت اورحکومتی پالیسیوں سے آگاہی دی اور کہا کہ بہترزرعی پالیسیوںکے نتیجہ میں پاکستان قدرتی آفات کے باوجود بہتر زرعی پیداوارحاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جس سے دیہی آبادی کی بہبودمیں مدد ملی ہے۔ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں کفایت شعاری اختیارکی گئی ہے اور رکاوٹوںکے باوجود حکومت وسائل بڑھانے کی کوششیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوبرس میں ٹیکس وصولی دوگناکی گئی ہے ہم افراط زر10 فیصد سے کم رکھنے کیلئے پرامید ہیں۔ہاروہیکو کرودا نے پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا۔دریں عبدالحفیظ شیخ نے برطانوی وزیرعالمی ترقی جسٹن گریننگ سے ملاقات میںگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقتدارایک جمہوری حکومت سے دوسری کو منتقل ہونے جارہا ہے۔ملکی معیشت کی صورتحال بہتر ہے۔ جسٹن گریننگ نے کہاکہ برطانیہ غربت میںکمی اورمعیشت کی ترقی کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔وزیرخزانہ نے سعودی اورافغان ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی اوردوطرفہ اقتصادی تعلقات کاجائزہ لیا۔انہوں نے آئی ایم ایف کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔