ہسپانوی شہری نے لاٹری ٹکٹ پر25 ملین یورو کا انعام جیت لیا

اسپین میں خریدے گئے مزید6 ٹکٹوں پر بڑے انعام نکلے جن میں ہرانعام ایک لاکھ 23 ہزاریورو ہے

خوش نصیب شخص کا نام رازمیں رکھا گیا ھے تاہم صرف یہ معلوم ہے کہ مذکورہ لاٹری ٹکٹ کہاں پرفروخت کیا گیا تھا:فوٹو: فائل

اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں خریدے گئے یورو ملینز لاٹری کے ٹکٹ پر تقریبا 25 ملین یورو کاانعام نکلا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش نصیب شخص کا نام رازمیں رکھا گیا ھے تاہم صرف یہ معلوم ہے کہ مذکورہ لاٹری ٹکٹ کہاں پرفروخت کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اسپین میں خریدے گئے مزید6 ٹکٹوں پر بڑے انعام نکلے جن میں ہرانعام ایک لاکھ 23 ہزاریورو ہے۔

واضح رہے کہ مئی کے مہینے میں اسپین میں فروخت ہونے والے ایک اور یورو ملینز لاٹری ٹکٹ نے تقریبا 48 ملین یورو کا انعام جیتا تھا۔
Load Next Story