فواد خان کی سیریل ’’آجا سجنا ملیے جلیے‘‘ بھارتی ٹی وی پر بھی دکھائی جائے گی

پاکستانی اداکار فواد خان ان دنوں بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہیں

پاکستانی اداکار فواد خان ان دنوں بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستانی اداکار فواد خان کی سیریل ''آجا سجنا ملیے جلیے'' بھارتی میں بھی دکھائی جائے گی۔


پاکستانی اداکار فواد خان ان دنوں بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہیں لیکن ان کی شاندار کامیابیوں کے سفر کی شروعات چھوٹی اسکرین یعنی ٹی وی سے ہوئی تھی جہاں ان کے کریڈٹ پر 'زندگی گلزار ہے' اور 'ہمسفر' جیسی میگا ہٹ سیریلز جگمگا رہی ہیں۔

اب خبریں یہ ہیں کہ بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فواد خان کا ڈرامہ بھارتی چینل پر بھی دکھا یا جائے گا۔ بھارتی چینل 'سی این این، آئی بی این' کی ویب سائٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل 'آ جا سجنا ملیے جلیے' میں فوادخان رومینس تو کرتے نظر آئیں گے لیکن کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ۔
Load Next Story