جرمنی نے 18 پر والا برقی ہیلی کاپٹر تیار کرلیا
2 سیٹوں والا یہ ہیلی کاپٹر 20 سے 30 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے جس کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر ہے
ہیلی کاپٹر کے غیر معمولی ڈیزائن کی وجہ سے اسے اڑانے کے لیے ایک نیا لائسنس درکار ہوگا۔
جرمن کمپنی نے 18 بلیڈ والا برقی ہیلی کاپٹر تیار کرلیا ہے جسے ماہرین محفوظ ترین سواری قرار دے رہے ہیں۔
جرمن کمپنی کی جانب سے تیار کیے گئے وولو کاپتر کو ماہرین نےایک اہم ٹرانسپورٹ کا ذریعہ قرار دیا ہے، ہیلی کاپٹر پر الیکٹرک موٹروں سے چلنے والے 18 روٹربلیڈ نصب ہیں جو اسے محفوظ ترین ذاتی فضائی سواری بناتے ہیں۔ 2 سیٹوں والا یہ ہیلی کاپٹر 20 سے 30 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر (3 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے)رکھی گئی ہے۔
ایندھن کے دوسرے نظام سے یہ ہیلی کاپٹر ایک گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے جب کہ کمپنی نے اسے تفریح کی بجائے ذاتی سفر کے لیے تیار کیا ہے جو روایتی انجن کی بجائے بیٹریوں سے پرواز کرتا ہے، ہیلی کاپٹر کا وزن 450 کلوگرام ہے اور یہ 6 ہزار 500 فٹ کی بلندی تک اڑ سکتا ہے جب کہ اس کے غیر معمولی ڈیزائن کی وجہ سے اسے اڑانے کے لیے ایک نیا لائسنس درکار ہوگا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2v5g2r_volocopter_news