دورہ سری لنکا راحت علی اور بابر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کندھا زخمی کرا بیٹھے تھے،

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کندھا زخمی کرا بیٹھے تھے۔ فوٹو : فائل

پی سی بی نے بطور وہاب ریاض متبادل راحت علی کو سری لنکا بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔


ان سے پہلے انجرڈ ہوکر وطن واپس آنے والے حارث سہیل کا خلا پُر کرنے کیلیے بابر اعظم کو کولمبو کا ٹکٹ تھما دیا گیا، دونوں اتوار کی صبح روانہ ہونگے، مڈل آرڈر بیٹسمین کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کندھا زخمی کرا بیٹھے تھے، پیسرکے بائیں ہاتھ میں میچ کے پہلے روز بیٹنگ کرتے ہوئے فریکچر ہوگیا تھا،انھیں میچ مکمل ہونے کے بعد وطن بھجوایا جائیگا۔
Load Next Story