ایف بی آر نے ایان علی کے اکاؤنٹ کا سراغ لگا کر 35 لاکھ روپے ضبط کرلیے

لاہور ہائیکورٹ نے ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 جون کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 جون کو جواب طلب کر لیا۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے کراچی میں ایان علی کا بینک اکائونٹ ضبط کر کے اس میں سے 35 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی ہے۔


ایف بی آر ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے کی۔ ایک ٹی وی کے مطابق منی سمگلنگ کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید ماڈل ایان علی کی کراچی کے ایک بینک اکائونٹ میں موجود 35 لاکھ روپے کی رقم ضبط کر لی جو واجب الادا ٹیکس میں ایڈجسٹ کی جائیگی۔ واضح رہے ادارے کی جانب سے ماڈل کوایک کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس بھی جاری ہوچکا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 جون کو جواب طلب کر لیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2vlem5_ayaan-account_news
Load Next Story