2014 میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بد تر رہی امریکا

جان کیری نے 16دسمبر کو ہونیوالے سانحہ پشاور کو بدترین واقعہ قرار دیا۔

جان کیری نے 16دسمبر کو ہونیوالے سانحہ پشاور کو بدترین واقعہ قرار دیا۔ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔


رپورٹ کے مطابق2014ء میں شام، عراق، افریقی ممالک سمیت پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بدترین رہی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق رپورٹ کے اجرا کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بتایا کہ دہشت گرد گروپ مذہب کو بنیاد بنا کر اپنے مذموم ارادوں کی کامیابی چاہتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ممالک میں انتہاپسندی عروج پر ہے۔

داعش اور بوکوحرام دہشتگرد تنظیمیں بربریت کے مظاہرے کرتی رہیں۔ جان کیری نے 16دسمبر کو ہونیوالے سانحہ پشاور کو بدترین واقعہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ چین، مصر، اریٹریا، ایتھوپیا، ایران اور روس میں میڈیا کی آزادی روکنے کے ہتھکنڈے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Load Next Story