بولرز کی حالت زار پر آئی سی سی کو بھی تر س آہی گیا
ون ڈے قوانین میں نئی تبدیلیوں کا اطلاق 5 جولائی سے ہوگا
ون ڈے قوانین میں نئی تبدیلیوں کا اطلاق 5 جولائی سے ہوگا۔ فوٹو:فائل
بولرز کی حالت زار پر آئی سی سی کو بھی ترس آہی گیا، بیٹ اور گیند میں توازن پیدا کرنے کیلیے عملی اقدامات اٹھا دیے، ون ڈے قوانین میں نئی تبدیلیوں کا اطلاق 5 جولائی سے ہوگا، دونوں اینڈز سے الگ گیند کی کڑوی گولی بدستور برداشت کرنا پڑے گی۔
کونسل کی سالانہ کانفرنس کئی اہم فیصلوں کے ساتھ بارباڈوس میں ختم ہوگئی، اینٹیگریٹی ورکنگ پارٹی کی کئی سفارشات تسلیم کرلی گئیں۔ کرکٹ کو دنیا کا مقبول ترین کھیل بنانے کی کوشش تیز ہوگی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ہم کھیل کو شائقین اور خود کھلاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسان بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگز اور کانفرنس بارباڈوس میں ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد اختتام کو پہنچیں، اس حوالے سے اہم فیصلے ہفتے کو شائع ہو چکے تھے، اب مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، میٹنگ میں کھیل کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے تھے، یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ قوانین تنقیدکی زد میں رہے، اسی لیے بولنگ کے بعد اب بیٹنگ پاور پلے بھی ختم کردیا گیا، ماضی کی طرح صرف ابتدائی 10 اوورز کا پاور پلے ہی باقی رہ گیا۔
اس میں بھی کلوز کیچرز کے لازمی ہونے کی شرط ختم کردی گئی۔ اسی طرح آخری دس اوورز میں اندرونی سرکل سے باہر پانچ فیلڈرز تعینات کرنے کی اجازت ہوگی، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 دونوں میں ہی ہر قسم کی نوبال پر فری ہٹ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ کافی عرصے سے ون ڈے قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا مگر آئی سی سی نے بھی واضح کردیاکہ اب ان میں ورلڈ کپ کے بعد ہی تبدیلی آئے گی، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں اینڈز سے الگ گیند کے استعمال پر سب سے زیادہ اعتراض کیا جارہا تھا لیکن اس کو برقرار رکھا گیا ہے۔
پانچ جولائی سے نئے قوانین کے نفاذ سے بولرز کو کچھ نہ کچھ ریلیف بہرحال ضرور ملے گا، ان تبدیلیوں کی تجویز کرکٹ کمیٹی نے دی تھی جس کی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کی جانب سے سفارش کے بعد آئی سی سی بورڈ نے منظوری دی۔ چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن اس بارے میں کہتے ہیں کہ ہم کھیل کو زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے آسان بنانا چاہتے ہیں، جونئی تبدیلیاں لائی گئیں ان سے بیٹ اور گیند کے درمیان توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی سی سی بورڈ نے اینٹیگریٹی ورکنگ پارٹی کی کچھ سفارشات کو بھی قبول کیا جس کے تحت مرکزی اینٹی کرپشن وسیکیورٹی یونٹ کو زیادہ فعال و پاور فل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ممبر بورڈز کے ذیلی اینٹی کرپشن یونٹس بھی اس کے ساتھ مل کر کھیل کو کرپشن سے صاف کرنے کی کوشش کریں گے۔ آئی سی سی بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ کیا گیا جبکہ بورڈ نے 2016-19 پر محیط نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی جس کے تحت کرکٹ کو دنیا کا مقبول ترین کھیل بنانے کیلیے کوششیں ہوں گی۔