پاکستان میں کرکٹ ٹاسک فورس کے چیئرمین مزیدآپشنز کا جائزہ لیں گے

آئی سی سی کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے پی سی بی کے سنجیدہ رویے کا اعتراف

آئی سی سی کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے پی سی بی کے سنجیدہ رویے کا اعتراف فوٹو: فائل

آئی سی سی بورڈ نے زمبابوے سے سیریزکے دوران پاکستانی شائقین کے جوش و خروش کو سراہا ہے۔


سیکیورٹی کے حوالے سے پی سی بی کے سنجیدہ رویے کا بھی اعتراف کیا گیا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے قائم ٹاسک فورس کے چیئرمین اب مزید ایسے آپشنز کا جائزہ لیں گے جس سے بہتری کا عمل جاری رہے۔دریں اثناکونسل نے سری لنکا کو اکتوبر سے قبل کرکٹ بورڈ کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ڈیڈ لائن دے دی۔

آئی سی سی بورڈ کو اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ جس پر ارکان نے واضح کیا کہ کرکٹ باڈی میں حکومتی مداخلت کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔آئی سی سی بورڈ نے سری لنکاکے وزیر کھیل کو ہدایت کی کہ وہ اکتوبر میں شیڈول اگلی میٹنگ تک انتخابات کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر آئی سی سی کو کوئی بھی کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔ یاد رہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل جنوری 2016 میں انتخابات کا اعلان کرچکے مگر اب انھیں چار ماہ میں ہی بورڈ کا انتظام نئی باڈی کے سپرد کرنا ہوگا۔
Load Next Story