سیودی چلڈرن کا بلوچستان اور پختونخوا میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ
منصوبوں کی بندش سے بلوچستان میں ماں بچوں کی صحت اور تعلیم کے شعبے کو نقصان اور بے روزگاری بڑھے گی۔
منصوبوں کی بندش سے بلوچستان میں ماں بچوں کی صحت اور تعلیم کے شعبے کو نقصان اور بے روزگاری بڑھے گی۔ فوٹو: فائل
FAISALABAD:
بین الاقوامی این جی او سیودی چلڈرن نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اپنے دفاتر اور منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ایک ٹی وی نے این جی او کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیودی چلڈرن کے تحت کوئٹہ، گوادر، زیارت، پشین اور لورالائی میں ماں اور بچے کی صحت کے منصوبوں پر کام جاری تھا، صوبے کے 14اضلاع میں ملیریا کنٹرول پروگرام اور تعلیم کے شعبے میں بھی صوبائی حکومت کی معاونت کر رہی تھی، ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیلیے فنڈز پنجاب اور سندھ کو منتقل کیے جائیں گے، ادھر بلوچستان کے وزیر صحت میر رحمت بلوچ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیودی چلڈرن کی جانب سے صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں کی بندش قابل مذمت ہے، وزیراعظم نوٹس لیں، ادارے کے منصوبوں اور فنڈز کی دوسرے صوبوں کو منتقلی بلوچستان سے دشمنی کے مترادف ہے، منصوبوں کی بندش سے بلوچستان میں ماں بچوں کی صحت اور تعلیم کے شعبے کو نقصان اور بے روزگاری بڑھے گی۔