سونے کی قیمت مزید100روپے کم 45 ہزار 650 روپے تولہ ہوگئی

چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے640 اور فی دس گرام 548.57 روپے پرمستحکم رہی۔

چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے640 اور فی دس گرام 548.57 روپے پرمستحکم رہی۔۔ ۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1174 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100اور86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


سونے کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 45 ہزار650 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر39ہزار 128 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے640 اور فی دس گرام 548.57 روپے پرمستحکم رہی۔
Load Next Story