کریم آباد اور لیاقت آباد نمبر 10 کیلیے ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار

کریم آباد انٹرسیکشن کے سگنل لوڈ شیڈنگ میںکام نہیں کرتے،بلب ای ای ڈی میں تبدیل کیے جائینگے

مسافروں کی سہولت کیلیے فلائی اوور کے دونوں اطراف پیڈسٹیرین برج تعمیر کیے جائیں گے اور ٹریفک کی روانی قائم کرنے کیلیے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا. فوٹو: فائل

شارع پاکستان کی دو اہم انٹرسیکشن کریم آباد اور لیاقت آباد نمبر 10پر ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلیے بلدیہ عظمیٰ نے ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت دونوں مقامات کی تعمیر نو کی جائیگی۔


بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کے لیے سگنل کی تنصیب ہوگی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی فلائی اوور سے آمدورفت کویقینی بنایا جائے گا، مسافروں کی سہولت کیلیے فلائی اوور کے دونوں اطراف پیڈسٹیرین برج تعمیر کیے جائیں گے اور ٹریفک کی روانی قائم کرنے کیلیے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کے باوجود لیاقت آباد نمبر 10پر دن ورات کے بیشتر اوقات میں ٹریفک جام رہتا ہے۔

جبکہ یہی صورتحال کریم آباد انٹرسیکشن پر رہتی ہے،واضح رہے کہ فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کے موقع پر ٹریفک مینجمنٹ پر عملدرآمد اور تجاوزات قائم نہ ہونے کا منصوبہ بنایا گیا تھا،تاہم غفلت کے باعث اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، ذرائع نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی ہدایت پر فی الفور کریم آباد انٹرسیکشن کو سگنلائز کردیا ہے تاہم بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سگنل کام نہیں کرتے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے متعلقہ محکمہ رواں ہفتے سگنل کے بلب کو ایل ای ڈی میں تبدیل کردیگا ۔
Load Next Story