کراچی میں1500 اموات مک مکا کا سیاسی کلچر نگل گیا طاہر القادری
حکمران عوام کو بجلی، پانی، روزگار، انصاف نہیں دے سکتے تو عوامی خدمت کے آئینی ایوان خالی کر دیں، طاہر القادری
حکمران عوام کو بجلی، پانی، روزگار، انصاف نہیں دے سکتے تو عوامی خدمت کے آئینی ایوان خالی کر دیں، طاہر القادری۔ فوٹو: فائل
پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی، بدعنوانی اور ناقص حکمرانی ایک جیسی برائیاں ہیں، حکمران عوام کو بجلی، پانی، روزگار، انصاف نہیں دے سکتے تو عوامی خدمت کے آئینی ایوان خالی کر دیں۔
کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہونیوالی 1500 اموات مک مکا کا سیاسی کلچر نگل گیا۔ وہ بدھ کو اپنی رہائشگاہ پر سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔
طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ حکمران 2سال سے کرپشن کے میگا اسکینڈل پر پردہ ڈال رہے تھے، امید ہے دہشت گردی کیخلاف ضرب عضب آپریشن کی طرز پر حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف بھی آپریشن منطقی انجام تک پہنچے گا۔ طاہر القادری نے کہا کہ حکومت نے قومی ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے کیلیے کس قسم کے مجرمانہ کردار کا مظاہرہ کیا؟، اس سے بہت جلد پردہ اٹھاؤں گا۔