آسٹریلوی وزیراعظم افغانستان پہنچ گئیں کرزئی سے ملاقات
افغانستان میں مختلف واقعات میں 3 شہریوں سمیت 18افراد ہلاک ہوگئے
آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئی۔ فوٹو: رائٹرز
آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کوآسٹریلوی وزیراعظم نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آسٹریلوی وزیراعظم نے افغانستان میں جاری داخلی حملوں سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صدر کرزئی سے حملوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف افغانستان میں مختلف واقعات میں تین شہریوں سمیت 18افراد ہلاک ہوگئے۔
مختلف علاقوں میں پولیس اور اتحادی فورسز کی آپریشن میں 15طالبان کو ہلاک اور 15کو گرفتار کرلیا گیا۔ وردک میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین شہری ہلاک ہوگئے۔ دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔