3دن کا کھیل باقی ہے بازی اپنے حق میں پلٹ سکتے ہیں اظہر علی

بولرز نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کم بیک کرنے کا موقع فراہم کردیا،سری لنکن کوچ

بولرز نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کم بیک کرنے کا موقع فراہم کردیا،سری لنکن کوچ۔ فوٹو/ایکسپریس

اظہر علی نے میچ میں واپسی کے لیے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، پاکستانی نائب کپتان نے کہاکہ3دن کا کھیل باقی ہے،بازی اپنے حق میں پلٹ سکتے ہیں۔


اظہر علی کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کے پہلی اننگز کے مجموعے کے جتنا قریب آجائیں اتنا ہی ہماری کامیابی کے امکانات میں اضافہ ہوگا، انھوں نے کہا کہ تیسری اننگز ہمیشہ اہم ہوتی ہے،اگر ہم نے حریف کوجلد آؤٹ کرلیا تو میچ کا پانسہ پلٹنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے، ہم اچھی شراکتیں قائم نہیں کرسکے لیکن اتوار کو مثبت ذہن کیساتھ نئے دن کا آغاز کرینگے۔

سری لنکن کوچ مرون اتاپتو نے کہا کہ پچ اب بھی بیٹنگ کیلیے اچھی ہے، اس پر زیادہ ٹوٹل حاصل کیا جاسکتا تھا لیکن بولرز نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کم بیک کرنے کا موقع فراہم کردیا،فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی، اس موقع پر میچ ہمارے حق میں ہے اور صورتحال سے مطمئن ہیں۔
Load Next Story