ہلیری کلنٹن کا چین پر تجارتی راز اور حکومت کی معلومات چرانے کا الزام

چین دفاعی کنٹریکٹروں سے راز چرا رہا تھا اور اس نے حکومت کی وسیع معلومات اڑا لیں تاکہ اسے سبقت حاصل رہے، ہیلری کلنٹن

چین دفاعی کنٹریکٹروں سے راز چرا رہا تھا اور اس نے حکومت کی وسیع معلومات اڑا لیں تاکہ اسے سبقت حاصل رہے، ہیلری کلنٹن۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KABUL:
امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے چین پر تجارتی راز اور حکومت کی معلومات چرانے کا الزام عائد کر دیا۔


ہلیری نے چین پر ان تمام چیزوں کو ہیک کرنے کا الزام عائد کیا جو امریکا میں اپنی جگہ سے نہیں ہلتے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے نگرانی میں اضافے پر زور دیا ہے۔ چین نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے امریکی دعوے کو ''غیر ذمے دارانہ'' قرار دیا تھا۔ نیو ہمپشائر میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کی ایک تقریب میں سابق وزیر خارجہ اور امریکا کی سابق خاتونِ اول ہیلری کلنٹن نے کہا کہ چین دفاعی کنٹریکٹروں سے راز چرا رہا تھا اور اس نے حکومت کی وسیع معلومات اڑا لیں تاکہ اسے سبقت حاصل رہے۔
Load Next Story