حصص مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس35502پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت2 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر36 کروڑ 28 لاکھ 22 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت2 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر36 کروڑ 28 لاکھ 22 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی
سیمنٹ اور اینگرومیں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کی صبح رونماہونے والی 166 پوائنٹس کی مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 35502 پوائنٹس پر پہنچ گیا، تیزی کے باعث52 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید13 ارب95 کروڑ 84 لاکھ 84 ہزار511 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے سبب آئل اینڈ گیس سیکٹر کے حصص میں فروخت کا رحجان بڑھنے سے مندی کے اثرات غالب رہے لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے لکی سیمنٹ اور اینگروکارپوریشن کے حصص میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 1 کروڑ44 لاکھ45 ہزار233 ڈالر کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے44 لاکھ39 ہزار 784 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے32 لاکھ75 ہزار 932 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے75 لاکھ97 ہزار 296 ڈالراور این بی ایف سیز کی جانب سے6 لاکھ26 ہزار299 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔
تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 45.93 پوائنٹس کے اضافے سے 35502.28 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس257.91 پوائنٹس کے اضافے سے 59640.72 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 26.77 پوائنٹس کی کمی سے22286.70 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت2 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر36 کروڑ 28 لاکھ 22 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار375 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں195 کے بھاؤ میں اضافہ، 161 کے داموں میں کمی اور19 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں وائتھ پاکستان کے بھاؤ114 روپے بڑھ کر 2414 روپے اور یونی لیورفوڈز کے بھاؤ 100 روپے بڑھ کر 7950 روپے ہوگئے جبکہ ایکسائیڈ پاکستان کے بھاؤ 48.30 روپے کم ہو کر 1190.08 روپے اور سینوفی ایونٹیز کے بھاؤ 20.88 روپے کم ہوکر646.10 روپے ہوگئے۔