26شہروں کی150بینک برانچزبذریعہ ایس ایم ایس نئے نوٹ دیں گی
شہروں کی فہرست اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔
شہروں کی فہرست اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ایس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لیے ملک کے26 بڑے شہروں میں 150 بینک برانچز کی فہرست جاری کردی۔
اس فہرست کے مطابق کراچی میں 20 شاخوں کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، اسلام آباد میں 10بینکوں کی شاخیں ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹرڈ شہریوں کو نئے نوٹ فراہم کریں گی، لاہور میں 20شاخوں، ملتان میں 10، پشاور میں 10، کوئٹہ میں 5، راولپنڈی میں 10شاخوں کو مخصوص کیا گیا ہے۔
جن دیگر شہروں میں بینکوں کی شاخوں کو نئے کرنسی نوٹوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے ان میں بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حیدرآباد، جہلم، جھنگ، خیرپور، لالہ موسیٰ، لاڑکانہ، میرپورخاص، نواب شاہ، اوکاڑہ، پسرور، رحیم یار خان، ساہیوال اور سکھر شامل ہیں۔ شہروں کی فہرست اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔