ایان علی کی کردارکشی پر ہر جانے کے نوٹس

اینکرمبشر لقمان اورپی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان کو 10,10 کروڑ روپے ہرجانے کے لیگل نوٹس بھیج دیے ہیں

ملزمہ کیخلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،وکیل کا موقف:فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے ڈویژن بینچ کے روبرو سماعت کیلیے لگانے کی ہدایت کی ہے۔


ایان علی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملزمہ کیخلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت عالیہ پہلے ہی اداکارہ کی درخواست ضمانت مستردکر چکی ہے، پھر ایک اوردرخواست کیوں دائرکی گئی،راولپنڈی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ماڈل ایان علی نے اپنا بینک اکاؤنٹ منجمدکرنے پر ایف بی آر اورکردارکشی کرنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان اور تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے فیاض الحسن چوہان کو 10,10 کروڑ روپے ہرجانے کے لیگل نوٹس بھیج دیے ہیں۔
Load Next Story