پاکستان نے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھا کر مذاکرات پر سوالیہ نشان لگا دیا سشما سوراج
دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سےہی معاہدےموجود ہیں جن کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کئےجاسکتےہیں، سشما سوراج
دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سےہی معاہدےموجود ہیں جن کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کئےجاسکتےہیں، سشما سوراج۔ فوٹو : فائل
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی فورموں میں مسئلہ کشمیر اٹھا کر دوطرفہ مذاکرات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق جمعرات کو انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر عالمی مسئلہ نہیں بلکہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی معاہدے موجود ہیں جن کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔