افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے امریکا
افغان حکومت اور طالبان مذاکرات افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
طالبان کوعالمی دہشت گردتنظیموں سے رابطے ختم کرناہونگے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
امریکی حکام نے کہاہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں، پاکستان افغان طالبان مذاکرات میں اہم فریق ہے۔
عالمی میڈیاکے مطابق واشنگٹن میں میڈیابریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک سی ٹونرنے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کاکرداراہم اورقابل تعریف ہے، مذاکرات سے شدت پسندی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انکا کہنا تھا کہ افغان حکومت اورطالبان مذاکرات افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کی جانب پہلاقدم ہیں۔
ترجمان نے امریکا چاہتا ہے افغان شدت پسند ہتھیار ڈال کر افغانستان کے آئین کوتسلیم کریں،امن کیلیے افغان طالبان کو عالمی دہشت گرد تنظیموں سے رابطے ختم کرنا ہونگے، مذاکرات میں شامل امریکی اہلکار نے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔