شوال کا چاند جمعے کی شام نظر آجائے گا عیدالفطر ہفتے کو ہوگی ماہر فلکیات

نیا چاند جمعہ29 رمضان المبارک بمطابق 17جولائی 2015 کی شام موسم صاف ہونے کی صورت میں نظر آجائے گا

نیا چاند جمعہ29 رمضان المبارک بمطابق 17جولائی 2015 کی شام موسم صاف ہونے کی صورت میں بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں نظر آجائے گا۔ ڈیزائن:اویس خان

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل معروف ماہر فلکیات خالد اعجاز مفتی نے پیش گوئی کی ہے شوال کا چاند جمعے کی شام نظر آجائے گا اور عیدالفطر ہفتے کو ہوگی۔


رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل معروف ماہر فلکیات خالد اعجاز مفتی نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا چاند جمعہ29 رمضان المبارک بمطابق 17جولائی 2015 کی شام موسم صاف ہونے کی صورت میں بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں نظر آجائے گا لہذا شوال المکرم 1436ھ کا آغاز ہفتہ 18جولائی 2015 سے ہوگا اور عیدالفطر 18جولائی کو ہوگی۔
Load Next Story