عمران خان 27 جولائی کو پی ٹی آئی کے ارکان کی تنخواہیں واپس جمع کرادینگے

دھرنے کے دنوں کے تنخواہیں وصول کرنے پرپی ٹی آئی کو شدید تنقید کاسامنا تھا

دھرنے کے دنوں کے تنخواہیں وصول کرنے پرپی ٹی آئی کو شدید تنقید کاسامنا تھا۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان27 جولائی کوارکان قومی اسمبلی کی تنخواہیں واپس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائیں گے۔


ذرائع کے مطابق چیئرمین کی ہدایت پرارکان قومی اسمبلی نے دھرنے کے ایام کی تنخواہیں واپس پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کرواناشروع کردی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ارکان کو کہا گیاہے کہ25جولائی تک اپنی تنخواہیں پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیں جس کے بعد 27جولائی کو عمران خان ذاتی طورپریہ تنخواہیں اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائیںگے۔واضح رہے کہ دھرنے کے دنوں کے تنخواہیں وصول کرنے پرپی ٹی آئی کو شدید تنقید کاسامنا تھاجس کے بعد عمران خان نے مذکورہ تنخواہیں واپس جمع کروانے کااعلان کیاتھا۔
Load Next Story