فوت ملازمین کی تدفین کا خرچ محکمہ دےوفاقی حکومت
ملازمین کے بچوں کی تقرری سے متعلق وفاقی محتسب کی سفارشات پرسختی سے عملدرآمد کیاجائے،تمام وزارتوں اورڈویژنوں کوہدایت
وفاقی محتسب نے محکمہ ڈاک کے مرحوم ملازم کے بیٹے کی شکایت پرحکام کو طلب کرکے نعمان منیرکوملازمت دینے کاحکم دیاتھا فوٹو : فائل
وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں،ڈویژنوں کوہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کے پیکیج کے تحت ملازمین کے بچوں کی تقرری سے متعلق وفاقی محتسب کی سفارشات پر سختی سے عمل کیاجائے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک بیان میں تمام وزارتوں اور متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے کسی بھی اہلکار کے قریبی عزیز کو24 گھنٹے کے اندر تعزیت کاخط تحریرکیاجائے اورمتعلقہ محکمے کاسربراہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وزیراعظم کے امدادی پیکیج کی نقل سوگوار خاندان کی معلومات کیلیے تعزیتی کے خط کیساتھ منسلک ہواورجاں بحق ہونیوالے سرکاری اہلکار کے لواحقین کومحکمے کیطرف سے تدفین کے اخراجات بھی فراہم کیے جائیں اور فیملی پنشن کے تمام تقاضے ایک ماہ کے اندراندرمکمل کیے جائیں۔
محکمہ ڈاک کے مرحوم ملازم منیرشاہدکے بیٹے محمد نعمان منیر نے وفاقی محتسب میں درخواست دائرکرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ اسکے والد 2010 میں انتقال کر گئے مگرحکومت نے نہ انکوملازمت دی اورنہ ہی مالی معاونت کی۔