5 سال کے دوران حج کرنے والوں کواس سال روک دیاگیا

4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اوران میں سے اکثریت قرعہ اندازی میں کامیاب ہوگئے

4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اوران میں سے اکثریت قرعہ اندازی میں کامیاب ہوگئے: فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی میں اعلان کردہ طریقہ کارکے برعکس اپلائی کرنے والے ایسے افرادکو حج سے روک دیاہے جنھوں نے گزشتہ 5 سال کے دوران حج کرنے کے باوجود سرکاری اسکیم میں درخواستیں جمع کرادی تھیں اوروہ قرعہ اندازی میں کامیاب بھی ہوگئے تھے۔


وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق حج پالیسی میں یہ واضح اعلان کیاگیا تھاکہ وہ افراد جنھوں نے گزشتہ 5 سال میں حج کیا ہوگاوہ اپلائی کرنے کے اہل نہیں ہوں گے، اس کے باوجودوزارت مذہبی امورکو اس نوعیت کی 4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اوران میں سے اکثریت قرعہ اندازی میں کامیاب ہوگئے۔
Load Next Story