ڈیوس کپ پاکستان سہل پسندی کا شکار ڈبلز میں ہار

پاکستانی جوڑی نے چوتھے سیٹ میں6-3سے مقابلہ جیت کر اسکور2-2سے برابر کیا

پاکستانی جوڑی نے چوتھے سیٹ میں6-3سے مقابلہ جیت کر اسکور2-2سے برابر کیا۔ فوٹو : اے ایف پی

ڈیوس کپ میں انڈونیشیا کیخلاف پاکستان سہل پسندی کا شکار ہو گیا، جس کی وجہ سے ڈبلز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ٹائی کا اسکور اب بھی2-1سے مہمان ٹیم کے حق میں ہے، جمعرات کو ریورس سنگلز میں ایک بھی فتح سے اگلے مرحلے میں پہنچانے کیلیے کافی ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق جکارتہ ٹینس سینٹر کے ہارڈ کورٹس پرڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ2ٹائی کے دوسرے دن انڈونیشیا نے بہتر کھیل پیش کیا،منگل کودونوں سنگلز ہارنے والی ٹیم نے ڈبلز مقابلہ جیت کر خسارہ کم کر لیا، ٹائی اب بھی2-1سے پاکستان کے حق میں ہے، میزبان پلیئرز کرسٹوفر رنگٹ اور سونو واہیو تریجاتی نے ملکی نمبر ون عقیل خان اور محمد عابد علی اکبر کو دلچسپ مقابلے میں ہرا دیا، پاکستانی پلیئرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ6-4سے اپنے نام کیا تاہم دوسرے میں میزبان جوڑی نے7-5 سے فتحیاب ہو کر حساب چکتا کر لیا۔

تیسرے سیٹ میں ایک مرتبہ پھر فتح نے میزبان پلیئرز کے قدم چومے، اس کا اسکور6-3رہا، پاکستانی جوڑی نے چوتھے سیٹ میں6-3سے مقابلہ جیت کر اسکور2-2سے برابر کیا، پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں6-3سے فح انڈونیشین پلیئرز کے نام رہی ، مقابلہ ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا، ڈبلز میں ناکامی کے باوجود پاکستانی چیف سلیکٹر خواجہ سعید حئی کو امید ہے کہ پلیئرز ٹائی میں فتح کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جمعرات کو پہلے ریورس سنگلز میں عقیل کا مقابلہ ڈیوڈ ایکنگ سو سانتو سے ہوگا، دوسرے میں سمیرا افتخار آدیتیہ ہری سو سانکو کیخلاف صف آرا ہوں گے۔
Load Next Story