وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی لگا دی

وزارت تجارت نے شوگرملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعدای سی سی کو15 جولائی سے چینی کی برآمدپرپابندی کی سفارش کی تھی،

وزارت تجارت نے شوگرملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعدای سی سی کو15 جولائی سے چینی کی برآمدپرپابندی کی سفارش کی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی حکومت نے وزارت تجارت کی تجویزپرقیمتوں میں مسلسل بڑھتاہوااضافہ روکنے کیلیے چینی کی برآمد پرپابندی عائدکردی ہے،چیئرمین شوگر ملزایسوسی ایشن کاکہناہے کہ آج(جمعرات)سے چینی برآمد نہیں ہوگی۔

حکومت نے ساڑھے6 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنیکی اجازت دی تھی،اب ملزمالکان کومزیدچینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں،ہم نے چینی برآمدکرکے کروڑوں کاقیمتی زرمبادلہ کمایاہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اندازوں کے مطابق ملک میں چینی کاذخیرہ 30لاکھ 80 ہزار ٹن موجودہے لیکن بڑے پیمانے پرچینی کی دیگرممالک برآمدسے تازہ اعداد وشمارمیں انکشاف ہواہے کہ صرف19 لاکھ ٹن چینی کاذخیرہ رہ گیاہے۔


اس سلسلے میں ای سی سی کی ہدایت پروزارت تجارت نے شوگرملزایسوسی ایشن کے نمائندوں سے مذاکرات کیے اور چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کوکنٹرول کرنے کیلیے اقدامات پر غور کیا۔ شوگرملزمالکان کاموقف تھاکہ چینی60 روپے میں ان کو پڑتی ہے اور4روپے ٹیکس لگاکرقیمت 64روپے فی کلوبنتی ہے،اگرحکومت سستی چینی بیچناچاہتی ہے توخودشوگرملوں سے اٹھاکرفروخت کر لے۔

وزارت تجارت نے شوگرملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعدای سی سی کو15 جولائی سے چینی کی برآمدپرپابندی کی سفارش کی تھی،چیئرمین شوگرملزایسوسی ایشن سکندر خان نے ایکسپریس سے گفتگومیں کہاکہ حکومت نے ساڑھے6 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنیکی اجازت دی تھی جسے دیگرملکوں کوبرآمدکرکے کروڑوں ڈالرزکازرمبادلہ کمایاگیا ،ملک میں چینی کاکوئی بحران نہیں،اضافی شوگربرآمدکرکے ملک کوفائدہ پہنچایاہے جہاںتک قیمتوںمیں اضافے کاتعلق ہے حکومت براہ راست ہم سے شوگرخریدکر ملک میں فروخت کرلے۔
Load Next Story