زرمبادلہ کے ذخائر میں 12کروڑ 47 لاکھ ڈالر کمی

مرکزی بینک کے ذخائر 6کروڑ 58لاکھ ڈالر کمی سے 13ارب 53 کروڑ 52لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 13ارب 46 کروڑ94لاکھ ڈالر ہوگئی

مرکزی بینک کے ذخائر 6کروڑ 58لاکھ ڈالر کمی سے 13ارب 53 کروڑ 52لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 13ارب 46 کروڑ94لاکھ ڈالر ہوگئی۔ فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں12کروڑ47لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10جولائی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب 71 کروڑ 46لاکھ ڈالر سے گر کر18ارب 58کروڑ 99لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 6کروڑ 58لاکھ ڈالر کمی سے 13ارب 53 کروڑ 52لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 13ارب 46 کروڑ94لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 89لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب 17کروڑ 94لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 5ارب 12 کروڑ5لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔
Load Next Story