کھانوں کی شوقین ثانیہ مرزا موٹاپے سے محفوظ
حیدرآبادی بریانی بہت پسند ہے، ٹور سے واپس آتے ہی کھاتی ہوں، بھارتی ٹینس اسٹار
حیدرآبادی بریانی بہت پسند ہے، ٹور سے واپس آتے ہی کھاتی ہوں، بھارتی ٹینس اسٹار۔ فوٹو:فائل
کھانوں کی شوقین بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا موٹاپے سے محفوظ ہیں، اس کا سبب سخت ٹریننگ کو قرار دیا جاتا ہے، وہ خصوصاً حیدرآبادی بریانی کی دلدادہ ہیں، لندن سے وطن واپس آنے کے فوراً بعد انھوں نے اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں ہیش ٹیگ کے ساتھ 'شاداب بریانی' لکھا تھا۔
بی بی سی کو انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ حیدرآبادی کھانے بہت مشہور ہیں، میں جب بیرون ملک دورے سے واپس آؤں تو سب سے پہلے بریانی ہی کھاتی ہوں،کھانے کی شوقین ثانیہ کھیل کے دوران کافی ضبط سے کام لیتی ہیں، انھوں نے کہا کہ میں میچ سے قبلکھانے سے گریز کرتی ہوں کیونکہ ایسا کرنے سے تھوڑا بھاری پن لگتا ہے، انھوں نے کہا کہ میں روزے رکھنا چاہتی تھی لیکن ومبلڈن کی وجہ سے ایسا نہ کر پائی،البتہ گھر واپس آ کرمیں نے روزے رکھے ہیں۔
مارٹینا ہنگز کے ساتھ اپنی کامیاب جوڑی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں رائٹ جبکہ ہنگز لیفٹ کورٹ سے ایکشن میں دکھائی دیتی ہیں، یہ کمبی نیشن ہی دراصل ہماری طاقت ہے، ٹینس کورٹس سے باہر بھی ہنگز سے میری خاصی گہری دوستی ہے، ثانیہ نے سوئس اسٹار کے ساتھ گذشتہ دنوں ومبلڈن ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا، انھوں نے کہا کہ ہر ٹینس پلیئر کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ فتوحات حاصل کرے، سب نمبر ون بننا چاہتے ہیں، میں بہت خوش ہوں کہ میرا خواب پورا ہوا۔
مکسڈ ڈبلز میں لینڈرپیس کے ساتھ اپنی جوڑی کے حوالے سے سوال پر ثانیہ نے کہا کہ ہم دونوں بہت مختلف طریقے سے کھیلتے ہیں، اس کے علاوہ خواتین ڈبلز اور مکسڈ ڈبلزمیں کھیلنے کا انداز بھی الگ ہے، انھوں نے کہا کہ مہیش بھوپاتی کے ساتھ میری دوستی کورٹ کے باہر بھی ہے۔
وہ میرے بہترین دوستوں میں سے ایک ہیں، بھارت میں لینڈر پیس اور ثانیہ کے بعد ٹینس کا مستقبل کیا ہوگا، اس سوال پر ثانیہ نے کہا کہ خواتین کے مقابلے میں مرد ٹینس کا مستقبل زیادہ بہتر لگتا ہے، درست رہنمائی اور تربیت سے نوجوان کھلاڑی بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔