انگلش بولنگ آسٹریلیا کے لیے کھلونا بن گئی
اسمتھ کی ڈبل سنچری جب کہ کرس روجرز نے 173رنز اسکور کیے
اسمتھ کی ڈبل سنچری جب کہ کرس روجرز نے 173رنز اسکور کیے۔ فوٹو : اے ایف پی
اسٹیون اسمتھ کی اولین ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز 8 وکٹ پر566رنز بنا کرڈیکلیئرڈ کردی، اسمتھ 215 رنز بناکر پارٹ ٹائم بولر جوئے روٹ کا شکار بنے، کرس روجرز نے کیریئر بیسٹ173رنز اسکور کیے۔
فل نیویل نے45 اور ڈیوڈ وارنر نے38رنز بنائے، اسٹورڈ براڈ نے 4اور روٹ نے 2 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا۔تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلش بولرزکو بے اثر بناتے ہوئے 8 وکٹ پر 566رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، اسٹیون اسمتھ نے کیریئر کی اولین ڈبل سنچری بنائی،انھوں نے346 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے215 رنز بنائے، اس دوران25 مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن کے پار بھی پہنچایا، ان کی اننگز میں ایک چھکا بھی شامل رہا، وہ پارٹ ٹائم بولر جوئے روٹ کا شکار بنے، یہ لارڈز کسی بھی بیٹسمین کی ساتویں بہترین انفرادی اننگز شمار ہوگی۔
واضح رہے کہ اسمتھ کو کھیل کے ابتدائی دن 50 کے انفرادی اسکور پر ایک چانس ملا جب ای ین بیل نے سلپ میں کیچ ڈراپ کردیا تھا۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے اپنی نامکمل اننگز کو دوسرے دن ایک وکٹ 337رنز سے آگے بڑھایا، روجرز اور اسمتھ کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے284رنز کی شراکت براڈ نے توڑی، روجرز 173 کے انفرادی اسکور پر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کے بعد فل نیویل 45 اور ڈیوڈ وارنر38رنز بنانے میں کامیاب رہے،اسٹورٹ براڈ نے 4 اور جوئے روٹ نے 2 وکٹیں لیں۔