حکمران ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتےعمران خان
ہم نے اپنے لیے نہیں ملک کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے احتجاجی دھرنا دیا،عمران خان
ہم نے اپنے لیے نہیں ملک کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے احتجاجی دھرنا دیا،عمران خان فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے، دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالے حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے لیے نہیں ملک کیلیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے احتجاجی دھرنا دیا۔ قوم سے جھوٹ نہ بولنے کے وعدے پر قائم ہوں، ہمیشہ سچی بات ہی کرونگا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا جو لوگ لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکنے پر نام بدلنے کی باتیں کرتے رہے وہ آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ جب سے (ن) لیگ اقتدار میں آئی ہے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکا، کرپشن اور قومی وسائل کے ضیاع کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ملک کیلئے بہتر ہو گا۔