30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اندراج کا فیصلہ

اخراجات حکومت اداکرے گی، افغان حکام کو آگاہ کیا جاتا رہے گا، وزارت سیفران

رجسٹریشن کے عمل کے دوران حکومت پاک افغان حکام کے درمیان مکمل رابطہ رہے گا،وزارت سیفران۔ فوٹو : فائل

حکومت نے ملک بھر میں30لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، رجسٹریسن کا عمل عیدالفطر کے بعد ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔


وزارت سیفران کے حکام کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے، رجسٹریشن کے اخراجات حکومت پاکستان اپنے وسائل سے پورے کرے گی، رجسٹریشن کے عمل کے دوران حکومت پاک افغان حکام کے درمیان مکمل رابطہ رہے گا جبکہ رجسٹریشن کے حوالے سے افغان حکام کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

حکام کے مطابق رجسٹریشن کا کام نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) کے سپرد کیا گیا ہے، تقریباً 30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی جائے گی اور انھیں مہاجرین کارڈ جاری کیا جائے گا۔
Load Next Story