دہشت گردی کے خلاف قومی حمایت

بری فوج کےسربراہ کاقومی حمایت پرپرمسرت اعتماد دہشتگردی کےخلاف جاری جنگ میں جوانوں کاحوصلہ بڑھانےمیں اہم کردارکاحامل ہے

یہ حقیقت ہے کہ اپنے اہلخانہ اور گھروں سے دور رہتے ہوئے مادر وطن کا دفاع کرنا شاندار فوجی روایت ہے جس پر عسکری قیادت سمیت پوری قوم خوشی اور فخر محسوس کرتی ہے۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کو پوری قوم کی حمایت ہمارے لیے سب سے بڑا اثاثہ ہے، قوم ہمیں سونپے گئے کسی بھی مشن کی تکمیل میں ہمارے ساتھ متحد کھڑی ہے اور ہم اسے مایوس نہیں کریں گے۔یہ بات انھوں نے عید پر بکاخیل کیمپ میں مقیم متاثرین سے خطاب میں کہی۔

بری فوج کے سربراہ کا قومی حمایت پر،پر مسرت اعتماد دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں جوانوں کا حوصلہ بڑھانے میں اہم کردار کا حامل ہے، شمالی وزیرستان میں امن کا قیام اور دہشتگردوں کی شکست کوئی معمولی کارنامہ نہیں۔ ملکی سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزارنے کا فیصلہ کر کے جنرل راحیل نے ان کی مادر وطن کے تحفظ کے لیے جاری خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کیونکہ جس جرات ، شجاعت اور لازوال قربانیوں کے ساتھ پاک فوج فاٹا سمیت دیگر شورش زدہ اور بدامنی سے متاثرہ علاقوں میں امن کی بحالی اور جنگ سے متاثرین (آئی ڈی پیز) کی مسلسل واپسی کے لیے کوشاں ہے اس سے قوم کوقلبی اطمینان ملا ہے ، جنگیں عوامی حمایت ،جذبہ حب الوطنی اور روحانی اشتراک عمل سے جیتی جاتی ہیں، اور یہ داخلی جنگ بیرونی جارحیت سے زیادہ خطرناک ہے کہ دشمن اندر چھپا ہوا ہے۔


جنرل راحیل کا یہ عزم قابل تعریف ہے کہ اب ہماری توجہ دہشتگردوں کو ملنے والی مالی امداد کو ڈھونڈنے پر بھی مرکوز ہوگی، ان کے تمام ذرایع کو روکا جائے گا، ان کی مالی معاونت، حمایت کرنیوالوں اور سہولت کاروں کو پکڑا جائے گا ۔ ادھر آرمی چیف نے شہید طالب حسین کی بہادری اور قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔

طالب حسین نے گزشتہ شب کوئٹہ میں ایک خودکش بمبار کے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا اور قیمتی جانوں کو بچایا۔ملک میں دہشت گردی کے فروغ میں مالی امداد اور دشمن قوتوں سے ملنے والے فنڈز کی بندش اب ناگزیر ہے، ان تمام وسائل و ذرایع پر قدغن لگانا قومی سلامتی کے لیے از بس ضروری ہے، انتہا پسندوں اور کالعدم تنظیموں کو ملنے والے ایسے تمام فنڈز ملکی بقا اور جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہیں۔ آرمی چیف نے شہید طالب حسین کی بہادری اور قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

طالب حسین نے گزشتہ شب کوئٹہ میں ایک خودکش بمبار کے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا اور قیمتی جانوں کو بچایا۔ بلاشبہ ملکی معیشت کے عدم استحکام اور امن اومان کی غارتگری کے مذموم مقاصد کے لیے پاکستان دشمن قوتیں دہشت گردوں کو فنڈز دیتے ہیں، چنانچہ حکومت اور عسکری قیادت کا صائب فیصلہ ہے کہ دہشت گردوں کو زندہ رکھنے والی اس شہ رگ کوکاٹ دینا ملکی مفاد میںہے تاکہ دہشت گردوں کو مالیاتی طور پر بے بس کرکے شکست و ذلت کی عبرت ناک تصویر بنا دیا جائے۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ صوبوں کے تمام شہروں اور دہشت گردی کے خفیہ اور فعال نیٹ ورکس کے قلع قمع کے لیے کریک ڈاؤن کا تسلسل جاری رکھا جائے۔ یہ حقیقت ہے کہ اپنے اہلخانہ اور گھروں سے دور رہتے ہوئے مادر وطن کا دفاع کرنا شاندار فوجی روایت ہے جس پر عسکری قیادت سمیت پوری قوم خوشی اور فخر محسوس کرتی ہے۔
Load Next Story