قمرمنصور کوآج انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاجائے گا

عیدکی تعطیلات کے باعث انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اطلاعی رپورٹ پیش نہیں کرسکے تھے

عیدکی تعطیلات کے باعث انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اطلاعی رپورٹ پیش نہیں کرسکے تھے۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصور کوآج (بدھ کو) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر2 میں پیش کیاجائے گا، رینجرزکو منگل تک کاراہداری ریمانڈدیا گیاتھا۔


رینجرزحکام نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے رکن قمر منصوراور کیف الوریٰ کوجمعے کی صبح ایم کیوایم کے مرکز90 سے حراست میں لیاتھا جبکہ کیف الوریٰ کورہا کردیا تھا تاہم قمر منصورسے تحقیقات کے لیے انھیں 90روز کے لیے نظربند کردیا تھا۔

عیدکی تعطیلات کے باعث انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اطلاعی رپورٹ پیش نہیں کرسکے تھے تاہم اتوارکو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو پیش ہوکر 3روز کاراہداری ریمانڈحاصل کیاتھا۔ عدالت نے آج متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story