سندھ پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا آئندہ بھی رہیگاصوبائی وزرا
عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،مکیش کمارچاولہ،جام مہتاب ڈہر،مظفرشجرہ،ایاز سومرو اوردیگر۔
عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،مکیش کمارچاولہ،جام مہتاب ڈہر،مظفرشجرہ،ایاز سومرو اوردیگر۔ فوٹو: فائل
صوبائی وزراء نے حیدرآباد میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسے پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صوبائی وزیرایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ ، وزیر ریونیو جام مہتاب ڈہر ، صوبائی وزیر بحالیات حاجی مظفر شجرہ ، وزیر قانون ایاز سومرو اور دیگر نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ حیدآباد کے جلسے کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔ کامیاب جلسے پر صدرآصف زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، ممبران سندھ اسمبلی ، اراکین سندھ کابینہ اور پی پی پی کے رہنما وکارکنان سمیت سندھ بھر کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔
مکیش چاولہ نے کہا کہ حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے نے ثابت کردیا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور سیاسی بونے پیپلزپارٹی جیسی جماعت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف صوبائیت پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان میں بسنے والی قومیتوں کے درمیان اختلافات ابھارنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ سندھ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور آئندہ بھی رہے گا ۔ حاجی مظفر شجرہ نے کہا کہ حیدرآباد کے عوامی جلسے میں عوام نے سندھ کے عوام کو تقسیم کرنے اور سندھیوں کو لڑانے کی سازش ناکام بنا دی ہے ۔ ایاز سومرو نے کہا کہ مخالفین کے پروپیگنڈا کو ہمیشہ کیلیے دفن کردیا ہے۔ ثابت کردیا کہ عوام کسی منفی اورجھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونگے۔