غازی رشید قتل کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کالعدم کر دیے
جسٹس عامر فاروق نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
جسٹس عامر فاروق نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ۔فوٹو فائل
KARACHI:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کا دوبارہ فیصلہ کیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے عدم حاضری پر سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، جسٹس عامر فاروق نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔