غلاف کعبہ فریم کروا کراقوام متحدہ میں لگا دیا گیا

غلاف اقوام متحدہ کو تحفے کے طورپرپیش کیا جو فریم کروا کراس کے دفتر میں لگوا دیا گیا

غلاف اقوام متحدہ کو تحفے کے طور پر پیش کیا جو فریم کروا کر اس کے دفتر میں لگوا دیا گیا۔:فوٹو : آئی این پی

سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے دروازے کا ایک پرانا غلاف اقوام متحدہ کو تحفے کے طور پرپیش کیا جو فریم کروا کراس کے دفتر میں لگوا دیا گیا۔


تحفے میں دیئے گئے غلاف کے فریم کی نقاب کشائی کی تقریب گزشتہ روزمنعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اوروہاں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبد اللہ المعلمی سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہرسال تبدیل کیے گئےغلاف کعبہ کے ٹکرے کئی مسلم ممالک کو بطورتحفے میں دیئے جاتے ہیں۔
Load Next Story