گرین شرٹس کی شاندار کامیابی
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دنیا کی مضبوط ٹیموں میں شمار کی جاتی ہے اور پاکستان کا اس کو شکست دینا یقینا بڑے معرکے کی بات ہے
سری لنکا کے دورے کی کارکردگی سامنے رکھی جائے تو امید ہے کہ پاکستان زمبابوے کو بھی باآسانی شکست دیدے گا۔ فوٹو : اے ایف پی
پاکستان نے سری لنکن ٹائیگرز کے جبڑوں سے تیسری ٹرافی بھی چھین لی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک وکٹ سے فتح حاصل کر کے دو میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ کر دیا۔ واضح رہے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دنیا کی مضبوط ٹیموں میں شمار کی جاتی ہے اور پاکستان کا اس کو شکست دینا یقینا بڑے معرکے کی بات ہے اور اس سے ہماری گرین شرٹس ٹیم کے حوصلوں کو بڑھاوا ملے گا اور وہ آیندہ اس سے بڑے معرکے سر کرنے کا عزم کرے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ستارے گزشتہ کچھ عرصے میں گردش کا شکار رہے ہیں اور حاسدوں کی سازشوں سے اس پر نا روا پابندیاں عاید کرا دی گئی تھیں۔ گزشتہ روز کولمبو میں ہونے والے میچ میں گرین شرٹس نے پانچ وکٹیں صرف چالیس رنز پر گنوانے کے باوجود ایک سو تہتر رنز کا مشکل ہدف چار گیندیں قبل حاصل کرلیا۔
کپتان شاہد آفریدی نے بائیس بالز پر پنتالیس رنز جڑ کر جیت کی بنیاد رکھ دی، پھر مین آف دی میچ انور علی نے رنز کی رفتار میں فرق نہ آنے دیا، آل راؤنڈر نے چوکوں، چھکوں کی برسات کرتے ہوئے صرف سترہ گیندوں پر چھیالیس رنز بنا ڈالے، محمد عرفان کے قیمتی سنگل نے آل راونڈر عماد وسیم کو فاتحانہ چھکا مارنے کا موقع فراہم کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا انتہائی اہمیت کا حامل رہا' پاکستان نے ون ڈے میچوں کی سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنائی' ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی فتح حاصل کی اور اب ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی' اس دورہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب پاکستان نے زمبابوے کا دورہ کرنا ہے، سری لنکا کے دورے کی کارکردگی سامنے رکھی جائے تو امید ہے کہ پاکستان زمبابوے کو بھی باآسانی شکست دیدے گا۔