بینک ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوںمیں ملوث11ملزمان پکڑے گئے درجنوں افراد کا قاتل گرفتار
ملزم یاسین داتاری کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا ،ایس پی بلدیہ.
ملزم قاسم کوپٹیل پاڑہ سے گرفتارکیاگیا،ایک لسٹ بھی برآمدہوئی،کالعدم تنظیم سندھ کا امیر ہے،گرفتاری پر 5 لاکھ انعام مقررتھا،غلام شبیر شیخ ۔ فوٹو: فائل
پولیس نے بینک ڈکیتیوں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، دیگر کارروائیوں میں پولیس نے گھروں میں ڈکیتیوں ، چوری ، پولیس مقابلوں ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث9 خطرناک ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی بلدیہ ٹائون شاہجہاں خان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سعید آباد ، موچکو اور بلدیہ ٹائون پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے، بینک ڈکیتی ، گھروں میںڈکیتی ،چوری ،پولیس مقابلوں ،اسٹریٹ کرائم اورمنشیات فروشی کے الزام میں11 ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکیا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اکتوبر کو سعیدآباد سیکٹر 5-J میں UBL میں ہونیوالی بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم یاسین داتاری کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملز م کے دیگر 7 ساتھیوں تا حال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلیے پولیس کوششیں کررہی ہے، انھوں نے بتایا کہ ملزم یاسین داتاری کو بینک سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا ہے۔
ایس پی بلدیہ ٹائون نے بتایا کہ بینک ڈکیتی میں ملزمان 18لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے جبکہ ملزمان کی فا ئرنگ سے بینک کی ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل عابد حسین بھی زخمی ہوگیا تھا ،شاہجہاں خان نے بتایا کہ کریک ڈائون کے دوران گھروں میں ڈکیتیوں ، پولیس مقابلوں، اسٹریٹ کرائم اوردیگرسنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 10ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان منشیات فروشی دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں،اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے بینک ڈکیتیوں میںملوث ملزم رستم کریم عرف عبدالکریم کو حب ریور روڈ سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتارکرکے پستول برآمد کر لی۔
ایس آئی یوکے مطابق ملزم رستم کریم عرف عبدالکریم عادی جرائم پیشہ ہے اورملزم 2011 میں چار بینک ڈکیتیوں میں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو چکا ہے جبکہ ملزم کے خلاف ڈکیتی ،چوری اور گاڑیاں چوری کرنے کے 20مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں ،دریں اثنا سی آئی ڈی نے ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں سے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ، سی آئی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کی گرفتاری گذشتہ روز پریس کانفرنس میں ظاہر کردی۔
ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ نے سی آئی ڈی سول لائن کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی ڈی نے ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم حافظ قاسم رشید ولد محمد عبدالرشید کو سی آئی ڈی پولیس نے پٹیل پاڑہ سے گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف ، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا ، ملزم پولیس و رینجرز افسران ، ڈاکٹر ، وکلا اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے پاس سے ایک لسٹ بھی برآمد کی گئی ہے، جبکہ اس کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا ،ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔
علاوہ ازیں سولجر بازار پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان راجو ، منظور شاہ اور شیر عالم کو گرفتارکرلیا ، بلال کالونی پولیس نے بھی وارداتوں میں ملوث ملزم زین الحق ولد سالم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور سہراب گوٹھ کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ،چاکیواڑہ پولیس نے میراں ناکہ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان صلاح اور ولی محمد کو گرفتار کر لیا ،سائٹ اے پولیس نے ناردرن بائی پاس پر گودام پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کامران ، جان محمد اور پنو خان کو گرفتار کرکے فیکٹری سے چرایا گیا سامان برآمد کرلیا ۔