مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں علما
قائد تحریک کے بیان سے مذہبی طبقے اور بالخصوص اہل مدارس میں تشویش پائی جاتی ہے
علما نے کہاکہ مدارس اور اہل مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،یہ مغرب کا بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے۔ فوٹو: فائل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور متحدہ علما فورم کے اراکین نے بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں جامعہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی اور الطاف حسین کے علما، آئمہ کرام اور مساجد کے حوالے سے کوائف جمع کرنے کے بیان کی وضاحت کی اور اس بیان کے پس منظر کے حوالے سے گفتگوکی۔
وفدکی قیادت رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف نے کی جبکہ دیگر اراکین میں صوبائی وزیر عبدالحسیب، جاوید احمد لودھی، مولانا تنویرالحق تھانوی، علامہ عباس کمیلی، ڈاکٹرعطا المصطفیٰ راٹھور سمیت دیگر شامل تھے، اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول، مولانا سیف اللہ ربانی بھی موجود تھے، شیخ الحدیث نے رابطہ کمیٹی اور متحدہ علما فورم کے اراکین کو قائد تحریک کے بیان اور علماکرام کو دین کا تاجرکہنے کے بیان کے بعد مذہبی طبقے اور بالخصوص اہل مدارس میں پائی جانے والی تشویش اور اس بیان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں آئمہ مساجد کے ساتھ پیش آنیوالے ناروا سلوک سے آگاہ کیا جبکہ مدارس، مساجد، آئمہ کرام اور شہر قائد میں امن کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔
انھوں نے کہاکہ مدارس اور اہل مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،یہ مغرب کا بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہدلطیف، عبدالحسیب اور متحدہ علما فورم کے اراکین مولانا تنویرالحق تھانوی، عباس کمیلی نے مفتی محمد نعیم کی تجاویزکو سراہتے ہوئے کہاکہ ان تجاویز پر ضرور غور کرینگے۔