سرپر وگ اور نقلی داڑھی کرسٹیانو رونالڈو بے گھر شخص بن کرسڑکوں پر فٹبال کھیلنے لگے

ایک خوبصورت لڑکی نے رونالڈوکی جانب سے فون نمبر دینے کی درخواست مسترد کردی۔

ایک خوبصورت لڑکی نے رونالڈوکی جانب سے فون نمبر دینے کی درخواست مسترد کردی۔ فوٹو : فائل

پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھیس بدل کر میڈرڈ کے لوگوں کو حیران کردیا۔

انھوں نے سرپر وگ جمائی اور نقلی داڑھی لگا کر ایک بے گھر شخص کے بہروپ میں میڈرڈ کی سڑکوں پر نکل آئے، کسی نے بھی ان پر دھیان نہیں دیا۔


ایک خوبصورت لڑکی نے رونالڈوکی جانب سے فون نمبر دینے کی درخواست مسترد کردی۔ اس سارے منظر کی عکسبندی بھی ہوتی رہی، آخر ایک بچے کے سامنے رونالڈو نے اپنی وگ اور نقلی داڑھی اتار کر اصلیت ظاہر کردی اور اسے فٹبال بطور تحفہ پیش کیا،انھوں نے یہ سب کچھ ایک پروموشنل ویڈیو کے لئے کیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/edit/x30hjy4_people-are-going-to-think-that-i-m-crazy_news?urlback=%2Fwwf_pk_wajahat
Load Next Story